29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دنیا کی تیز ترین مرچ کا اعزاز’ٹرینیڈاڈ اسکورپین‘کے نام
جنگ نیوز -
سڈنی…سی ایم ڈی… آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں مرچیں اُگانے والی ایک فیکٹری نے دنیا کی سب سے تیز ترین مرچ کی کاشت کرکے اپنا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانے کا دعویٰ کردیا ہے۔Trinidad Scorpion Butch Tنامی اس مرچ کی تیزی پیمائشی میٹرScoville Scale پر1اعشاریہ45ملین جانچی گئی ہے۔Trinidad Scorpion Butch Tنامی یہ مرچNaga Viperنامی ریکارڈ ہولڈر مرچ سے بھی کئی گنا زیادہ تیز ہے اور اس پکانے یا ہاتھ لگانے کے لیے باقاعدہ دستانے اور ماسک پہننے پڑتے ہیں۔