29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لکی مروت،پنجاب اسمگل کیا جانیوالا اسلحہ ضبط، تین ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
لکی مروت . . . لکی مروت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے لئے اسمگل کیا جانیوالا اسلحہ قبضے میں لے کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سرائے نورنگ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر انڈس ہائی وے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 27 سو کارتوس، 13 پستول، 3 کلاشنکوف اور 2 رپیٹرز برآمد ہوئی ہیں جنہیں ٹرک سمیت پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد والا اسلحہ پنجاب میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔