تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دنیا کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہے، گورنر پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور…گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے، دنیا اس پر خاموش کیوں ہے؟وہ لاہور میں آٹھویں انٹرنیشنل سائیکاٹری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ پاکستانی عوام نے ہر مشکل کی گھڑی میں اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ دنیا کے امن کی خاطر لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور صحت کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.