تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم آبر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی موسم آبر آلود رہے گا جبکہ پشاور اور اس کے گردو نواح میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ بارش کا یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا ۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.