تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فوج سرحدوں کی اور سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے،چیف جسٹس پاکستان

جنگ نیوز -
کوئٹہ … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ فوج سول حکومت کے ماتحت ہے اور آئین کے تحت مسلح افواج کے سیاست میں حصہ لینے کی کوئی گنجائش نہیں۔چیف جسٹس نے کوئٹہ اسٹاف کالج کے وفد سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں فوج کا کردار واضح ہے اور دستور پاکستان میں کسی مہم جوئی کی گنجائش موجود نہیں ۔ فوج ملک کی سرحدوں کی اور سپریم کورٹ ملکی آئین کی محافظ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں فوج کی مداخلت کے باعث ملک میں سویلین ادارے کمزور ہوئے جب کہ فوج آئین میں درج کردار ادا کرنے کی پابند ہے اور اس نے قدرتی آفات کے بعدقابل قدر کام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.