29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملوں پر شہبازشریف کا بیان انکے عہدے سے بڑا ہے،پی پی
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر وزیراعلیٰ کا بیان ان کے عہدے سے بڑا ہے۔ مسلم لیگ ن والے امریکیوں سے ملتے ہیں لیکن ڈرون حملوں پر بات نہیں کرتے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جائے تاکہ جب چاہے اس کا استعمال کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس تجربہ بھی ہے اورگورننس بھی۔ وزیراعلی اسمبلی اجلاس میں آتے نہیں تو کونسی گڈگورننس بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں قتل، خودکشیاں اور ڈکیتیاں جاری ہیں۔ امتیاز صفدر نے بتایا کہ وہ فیصل آباد کنونشن میں شمولیت کے لیے ریلی کی صورت میں جائیں گے۔