تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسٹیج کا بے تاج بادشاہ ببو برال لاہور کے مقامی قبرستان آسودہ خاک

جنگ نیوز -
لاہور…معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین ببو برال کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔وہ3 برس سے گردوں کے کینسراور ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھے۔اسٹیج کی دنیا کے معروف اداکار ببو برال پچھلے3 برس سے گردوں کے کینسر اور ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھے اور ان دنوں رائے ونڈ کے شریف میڈیکل اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں رات ڈیڑھ بجے وہ زندگی کی بازی ہارگئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ جس میں اداکار قوی خان، سہیل احمد سمیت بڑی تعداد میں فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں اور ان کے پرستاروں نے شرکت کی۔ ببو برال کو آہوں اور سسکیوں میں فرید شاہ سبزہ زار کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر فن کاروں کا کہنا تھا کہ کب تک فن کار اسی طرح کسمپرسی کی حالت میں اسی طرح دنیا سے رخصت ہوتے رہیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فنکاروں کی سرپرستی کے لئے اقدامات کرے۔ببو برال گوجرانوالہ کے رہائشی تھے ۔انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1982 میں تھیٹر سے کیا اورکامیڈین کی حیثیت سے فن کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ببو برال کی موت کی خبر سن کر ان کے رشتہ داروں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے گھر پہنچ گئی۔ببوبرال نے دو بیوائیں اور چاربچے سوگوارچھوڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.