تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا: مصراتہ سے1200 افرادکو بن غازی پہنچا دیاگیا

جنگ نیوز -
طرابلس … لیبیاکے شہر مصراتہ سے1200 افرادکو بن غازی پہنچا دیاگیا، مہاجرین میں پاکستان، بھارت اورعراق کے شہری شامل ہیں۔مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق خوراک اور ضروری اشیا کی کمی کی وجہ سے کئی افرادمایوسی کے عالم میں مصراتہ سے نکلناچاہتے ہیں۔خصوصی جہاز کے ذریعے بن غازی پہنچنے والے افراد میں پاکستان، بنگلہ دیش، مصر ، بھارت اور عراق کے شہری شامل ہیں۔ قذافی فوج نے مغربی قصبے یافران پر حملہ کرکے7مخالفین کوہلاک کیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے الزام لگایاکہ مصراتہ پرفوجی حملوں میں شہری علاقے پر کلسٹربم برسائے گئے۔حکومت نے کلسٹر بموں کے استعمال کی سختی سے تردید کی ۔حکومتی ترجمان موسیٰ ابراہیم کے مطابق اخلاقی اورقانونی طورپربھی ایسا نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.