تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں آج بھی قتل و غارت اب تک ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

جنگ نیوز - کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ملیرکھرکھراپار میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے سابق کونسلرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،فائرنگ اورپرتشدد وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملیر کھوکھرا پار کے گولڈن گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت عبداللہ انصاری کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ ملیرمیں ہی جناح اسکوئر پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے دوافرادکو زخمی کر دیا۔لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کوہلاک کردیا،جس کے بعدہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیااور نامعلوم مسلح افراد نے دکانیں بند کروادیں مزاحمت پردو دوکانداروں کو گولی مار کے زخمی بھی کردیاگیا۔گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ایم کیوایم کے سابق کونسلرنعمان بخاری کی نماز جنازہ ملیر کھوکھرا پار میں ادا کی گئی۔دوسری جانب حب چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوقتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.