تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مونٹی کارلو ٹینس:اعصام اور بوپناآج سیمی فائنل کیلئے میدان میں اترینگے

جنگ نیوز -
مونٹی کارلو … مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن پوبنا ایکشن میں نظر آئیں گے۔سنگلز ایونٹ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے مد مقابل ہونگے۔مناکو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ برازیل کے برونو سورز اور ارجنٹینا کے یوان اگنیشیو چیرا سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں اعصام اور روہن نے کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر اور بیلاروس کے میکس میرنی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔ دوسری جانب سنگلز مقابلوں میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے فائنل میں جگہ کیلئے مدمقابل ہوں گے، جبکہ آسٹریا کے جرگن ملزر اسپین کے ڈیوڈ فرئیرر کا سامنا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.