تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے،امیر حیدرہوتی

جنگ نیوز -
پشاور....وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا دورہ افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ پشاور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغان جہاد کے وقت اگر ہماری پارٹی قیادت کی بات مان لی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی جنگ ہم پرمسلط کی گئی ہے، جس کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ پیسکو حکام کو صرف اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الہ دین کا چراغ ہوتا تو ہزاروں میگا واٹ بجلی کی کمی کو پورا کردیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.