29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا: ریچھ درخت پر چڑھ کر ٹہنیوں میں پھنس گیا
جنگ نیوز -
نیوجرسی...امریکا میں موٹا تازہ ریچھ بلی کی طرح درخت پرچڑھ گیااور چڑیا کی طرح ٹہنیوں میں پھنس گیا۔امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ایک ریچھ درخت میں پھنس گیا۔فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی حکام ماحولیات نے خوب جدوجہد کر کے اسے آزاد کرایا۔کئی ٹہنیاں کاٹنے کے بعد ریچھ تک پہنچے اورفائر ڈپارٹمنٹ کے ٹرک کے ذریعے اسے نیچے اتارا۔