29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار
جنگ نیوز -
لاہور...تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار ہے جبکہ منگلا ڈیم میں قدرے بلند ہورہی ہے ۔ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدتقریباً27 ہزار کیوسک ہے اور اتنا ہی پانی وہاں خارج کیا جارہا ہے۔ پانی کی سطح13 سو78 فٹ کے ڈیڈ لیول پر برقرار ہے ۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد51 ہزار اور اخراج42 ہزار کیوسک ہے، یہاں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے52 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ تقریباً 27 ہزار اور مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں23 ہزار کیوسک ہے ۔