تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسٹرائیکرلائنل میسی دنیاکے بہترین فٹ بالر ہیں، رونالڈو کا خراج تحسین

جنگ نیوز -
لاپالٹا...برازیل کے اسٹار فٹ بالر رونالڈو کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا کے اسٹرائیکر لائنل میسی دنیا کے بہترین فٹ بالر ہیں ،ارجنٹینا کے شہر لا پالٹا میں نئے فٹبال اسٹیڈیم کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا باصلاحیت فٹ بالرز سے مالا مال ہے اور اس کی ٹیم کوپا امریکا جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لائنل میسی دنیا کا بہترین فٹ بالر ہے ،اور اس کی تکنیک بے مثال ہے ۔ رواں سال یکم سے چوبیس جولائی تک کوپا امریکا ارجنٹینا میں ہوگا،اور رونالڈو کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے پیش گوئی کی کہ ایونٹ کا فائنل ارجنٹینا اور برازیل کے درمیان ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.