29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مصر :عدالت کا سابق حکمراں جماعت ختم اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
قاہرہ… مصر کی عدالت نے سابق حکمراں جماعت کو ختم کرنے اوراس کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مصری عدالتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سابق برسراقتدار جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو عدالتی حکم کے ذریعہ ختم کردیا گیا ہے۔نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے دفاتراوربینک اکاونٹ بھی حکومت کے حوالے کیے جائیں گے ۔