تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومتی ناکامیاں چھپانے کیلئے بھٹو ریفرنس لایا گیا،احسن اقبال

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھٹو ریفرنس دائر کیا، اصل مسائل ڈرون حملے ،غربت ،دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ہے ان پر بات ہونی چاہیے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار میں خطاب اور گفتگو کے دوران کہی ۔احسن اقبال نے کہا کہ بھٹو کیس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ،تین سال بعد ریفرنس لانا دراصل حکومت کا مزید وقت لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف قوم کے مجرم ہیں مسلم لیگ کا کوئی لینا دینا نہیں ، اصل مسئلہ نااہل قیادت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈاکٹرز کی طرح انجنیئروں کو ان کا صحیح مقام ملنا چاہیے، ٹیکنیکل اداروں کے سربراہ بھی انجنیئر ہونے چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.