تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا دھرنا،جماعت اسلامی کی حمایت

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . جماعت اسلامی نے ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو کی سپلائی لائن بندکرنے کے لئے تحریک انصاف کے زیراہتمام تیئس اور چوبیس اپریل کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے زیراہتمام دھرنے میں شرکت کریں۔ اس بات کا فیصلہ پشاورمیں جماعت اسلامی کے ذمہ داروں اور تحریک انصاف کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ ٹی آئی پی کے وفد میں صوبائی صدر اسد قیصر،جی ایس فرمان اللہ خان جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے مرکزی نائب امیر سراج الحق، صوبائی امیرپروفیسر ابراہیم وغیرہ نے شرکت کی۔ مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پورے خطے میں بدامنی اور دہشت گردی کی اصل وجہ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت ہے۔ ڈرون حملے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.