تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

24اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گا، ذوالقرنین حیدر

جنگ نیوز -
لندن . . . . . لندن میں مقیم پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر25 اپریل کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔ جیو نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین نے بتایا کہ وہ24 اپریل کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے انہوں نے بتایا کہ ا ن کا پاسپورٹ برطانوی ہوم آفس کے پاس ہے، اور وہ سفری دستاویز پر وطن واپس آئیں گے۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ انہیں امید ہے رحمان ملک ان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے ، ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.