29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیرہ غازی خان میں دو مسافربسوں میں تصادم ،30 افراد زخمی
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان میں دو مسافربسوں میں تصادم ،30 افراد زخمی
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں دو مسافربسوں میں تصادم سے 30 افراد زخمی ہوگئے جن میں6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کالا کے مقام پر انڈس ہائی وے پر دو مسافربسوں میں اس وقت تصادم ہوا جب ایک بس کراچی سے پشاور اور دوسری سوات سے کراچی جارہی تھی دونوں بسوں کے تصادم کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 کے چھ ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیاگیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ڈاکٹرز کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔