29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :جماعت اسلامی کے سابق یوسی کونسلر جنید زاہدی اغوا کے بعدقتل
جنگ نیوز -
کراچی :جماعت اسلامی کے سابق یوسی کونسلر جنید زاہدی اغوا کے بعدقتل
کراچی … کراچی میں جماعت اسلامی گلشن اقبال کے سابق ناظم محمد جنید زاہدی کو دہشت گردوں نے اغوا کے بعدگولیاں مار کے ہلاک کردیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سعدی ٹاؤن میں ہلاک ہونے والا محمد جنید زاہدی ان کا کارکن اور گلشن اقبال یوسی7 کا سابق کونسلر تھا جسے ہفتہ کی دوپہر گلشن عزیز بھٹی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، امیر جماعت اسلامی کراچی محمدحسین محنتی اور دیگر رہنماؤں نے سابق یوسی کونسلر محمد جنید زاہدی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مقتول کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن پڑھائیں گے۔