29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپانی عوام سے یکجہتی کیلئے ہلیری کلنٹن ٹوکیو پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئی ہیں ۔ دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جاپان کا مقصد زلزلے سے اور سونامی سے متاثرہ جاپانی سے یک جہتی کا اظہار کرنا ہے ۔ دورے میں وہ جاپان کے شہنشاہ ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گی ۔ امریکی وزیر خارجہ زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں امریکا کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گی ۔ دوسری جانب ٹوکیوالیکڑک پاور کمپنی نے زلزلے سے متاثرہ فوکو شیما ایٹمی پاورپلانٹ کی 15 اپریل کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو فوٹیج جاری کردی ہے ۔۔ فوٹیج سے اندازہ ہوتا ہے کہ زلزلے سے ایٹمی ری ایکٹرز کی عمارت کو کس قدر نقصان پہنچا ہے ۔ جاپان کی نیوکلئیر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی کاکہنا ہے کہ ری ایکٹر نمبر دو کو ٹھنڈا کرنے کے لیے نئے منصوبے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ وہاں کیونکہ وہاں بڑے پیمانے پر انتہائی تاب کار پانی موجود ہے ۔