29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
راولپنڈی ،ڈھوک حسو میں سرچ آپریشن ،70افراد گرفتار
جنگ نیوز -
راولپنڈی …راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں سرچ آپریشن کے دوران70 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تھانہ گنج منڈی پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایس ایس پی آپریشن کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے ،بعض گھروں میں مشکوک افراد کی اطلاع پر بھی تلاشی لی گئی ، آپریشن کے دوران شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔