تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں آلودہ پانی سے پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں آلودہ اور مضر صحت پانی کے استعمال سے جلد اور پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور مضافات کے بیشتر علاقوں کو سپلائی کیا جانے والا پانی آلودہ ہے۔ اندرون شہر پینے کے پانی کی لائنیں گندے نالیوں کے قریب سے گذرتی ہیں جس کی وجہ سے پینے کا پانی آلودہ ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی نہ ہونا بھی ان امراض کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ ہے ۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پینے کا پانی ابال کر استعمال کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.