29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جمعیت اتحاد العلماکا مہنگائی، بدامنی اور ڈرون حملوں پر اظہار تشویش
جنگ نیوز -
پشاور…جمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بدامنی ،دہشت گردی اور ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کیاہے۔پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جمعیت اتحاد العلما کے اجتماع میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی۔ علما نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بدامنی دہشت گردی ،ڈرون حملوں اور خطے میں امریکی فوجوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔علما نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوری طور پر امریکی اتحاد سے نکل جائے جبکہ ملک میں سی آئی اے، بلیک واٹر اور را کے ایجنٹوں کو لگام دی جائے۔