تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشرقی افغانستان: حملوں میں نیٹو فورسز کے 8فوجی ہلاک

جنگ نیوز -
کابل …افغانستان میں گذشتہ روز حملوں میں ہلاک ہونیوالے اتحادی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔ نیٹو نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ مشرقی صوبے ننگر ہار میں خودکش حملے میں5 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ آج ایک اور بیان میں نیٹو کے ترجمان نے کہا کہ ہفتے کو ہی جنوبی افغانستان میں بھی بم دھماکوں سے3 اتحادی فوجی مارے گئے ۔ بیان میں مرنے والے فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔ افغانستان میں شدید سردی کا موسم ختم ہونے کے ساتھ ہی لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.