تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی اتحاد الگ ہوئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، قاضی حسین احمد

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد سے علیحدگی ہی خطے میں مستقل امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات سے امریکہ فائدہ اٹھارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اتحاد سے نکل کر ہی خطے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ افغانستان میں قائم حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ۔ بلکہ امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کا اتحاد پیش نظرہے۔ اور موجودہ صورتحال میں تمام مسلم امہ کو یکجا ہونا ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.