تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تمام حکومتی عہدیداروں کی مدت میں کمی کا وقت آگیا،کیوبن صدر

جنگ نیوز -
ہوانا…کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے کہا ہے کہ صدر سمیت تمام حکومتی عہدیداروں کی مدت میں کمی کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہوانامیں کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں کہی ۔ راؤل کاسترو کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس موجودہ قیادت کی جگہ لینے کیلئے تجربے کار ، بردبار اور اعلیٰ تربیت یافتہ رہنما نہیں ہیں۔ حکومت میں نئے خون کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سیاسی اور حکومتی عہدیداروں کی مدت میں کمی پر غور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سرکاری عہدوں پر کام کی مدت زیادہ سے زیادہ دس سال تک محدود کی جائیگی ۔ صدر کاسترو اور ان کے بھائی پچاس سال سے زائد عرصے سے کیوبا پر حکمرانی کررہے ہیں جبکہ کمیونسٹ پارٹی اور حکومت میں شامل زیادہ تر عہدے داروں کی عمریں70 اور80 سال کے درمیان ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.