29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحالی کے کاموں میں جاپان کی بھرپور مدد کرینگے، ہلیری کلنٹن
جنگ نیوز -
ٹوکیو…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے جاپان میں زلزلے کے بعد بحالی کے کاموں میں امریکا کے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب تاکیاکی میٹسو موتوسے ملاقات کی ۔ بعد میں پریس کانفرنس کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان میں بحالی کے کوششوں میں امریکا ہرممکن مدد کریگا۔ دوسری جانب ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ فوکو شیما پلانٹ کے ری ایکٹرزکو ٹھنڈا کرنے اور تاب کاری کو کنٹرول کرنے میں چھ سے نو ماہ لگیں گے ۔ ہلیری کلنٹن جاپانی عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچیں ،جہاں ان کاجاپانی حکام نے استقبال کیا۔ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد حالیہ زلزلے کے نتیجے میں جاپان کو سب سے بڑی تباہی کا سامنا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جاپانی حکومت کی سربراہی میں امریکا اور جاپان کے درمیان پبلک پرائیوٹ سیکٹر میں بحالی کے لیے معاہدہ طے پاگیاہے۔