تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یمن بحران : خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا آج ہنگامی اجلاس

جنگ نیوز -
ریاض …یمن میں سیاسی بحران کے حل پر غور کیلئے خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہو رہا ہے۔خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا،جس کے چیئر پرسن متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ زائدالنیہان کررہے ہیں جووزرا کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔یمن کی حالات پردوہفتے سے کم عرصے میں خلیج تعاو کونسل کایہ تیسرااجلاس ہے۔۔گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا اور کئی دوسرے شہروں میں خواتین کے بارے میں صدر کے تبصروں کے خلاف ہزاروں افراد نے، جن میں اکثریت خواتین کی تھی، مظاہرے کیے۔جمعے کے روز صدر علی عبداللہ صالح نے حکومت مخالف مظاہروں میں مردوں کے ساتھ خواتین کی شرکت کو اسلامی قوانین کے خلاف قراردیتے ہوئے مخلوط مظاہرے ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.