29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رنبیر کپور فلم دھوم تھری میں کا م کر نے کے متمنی
جنگ نیوز -
ممبئی …روما نوی فلم سانوریہ سے با لی ووڈ کی فلمی دنیا میں اپنے سفر کا آغا ز کر نے والے اداکار رنبیر کپور ایکشن فلم دھوم تھری میں کا م کر نے کے خواہشمند ہیں۔رنبیر کپور نے اپنی اس دیرینہ خواہش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اب وہ ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ اس ایکشن کر دار کیلئے اپنی باڈی اور مسلز کو بھی خاص انداز میں تبدیل کر نے کیلئے تیار ہیں۔لگتا ہے کہ عجب پریم کی غضب کہانی،انجاناانجانی،Wake Up Sid،بچنا اے حسینوں جیسی رومینٹک فلمیں کر نے والے رنبیر اب کامیڈی اور رومینس سے اکتا ہٹ کا شکا ر ہو گئے ہیں اور اب دھوم سیریزکے سیکوئل کا حصہ بن کر ایکشن ہیرو کے طور پر بھی اپنے آپ کو منوانا چا ہتے ہیں۔