تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

منگل باغ کو گرفتار کیا جائے، کالعدم تنظیم انصار الاسلام کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم انصار الاسلام نے منگل باغ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کالعدم تنظیم کے ترجمان قاری محبوب نے کہا کہ لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ افغانستان فرار ہوچکے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ منگل باغ کے ملک دشمن عناصر سے رابطے ہیں۔انہیں گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.