29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملوں پر چین سے تعاون بڑھانا چاہیے،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور …وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے دیرینہ دوستی کا رشتہ ہے، ڈرون حملوں کے تناظر میں بھی چین سے تعاون بڑھانا چاہیے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے یہ بات چین کے پانچ روزہ دورے پر روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں کہی۔انہوں نے بتایا کہ دورہ چین کے دوران ٹرانسپورٹ ،روڈ انفراسٹرکچر،ہائیڈل پاور پراجیکٹ سمیت دیگر معاملات پر بات ہوگی،، تونسہ میں 120 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر ایم او یو نہیں بلکہ معاہدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے حامی ہیں۔