تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عوام میں خرابی نہیں ،لیڈر شپ کی کمی ہے،پرویز مشرف

جنگ نیوز -
لاہور …آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام میں خرابی نہیں ،لیڈر شپ کی کمی ہے، موجودہ حالات میں تیسرے آپشن کی ضرورت کو انکی پارٹی پورا کریگی۔انہوں نے یہ بات لاہور میں اپنی جماعت کے پہلے ورکر کنونشن سے ویڈیو خطاب کے دوران کہی۔کنونشن کا انعقاد لاہور کے علاقے سوڈیوال کے ایک پارک میں کیا گیا،پرویز مشرف سے قبل احمد رضا قصوری اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر1999 جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں،وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اتنا نیچے نہیں گرے کہ نواز شریف سے رابطہ کریں،نوازشریف کی درخواست پرانہیں سعودی عرب بھجوایا مگرانہوں نے احسان کا بدلہ دشمنی سے دیا ،پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہیں اقتدارکا موقع ملا تو ضلعی حکومتوں کا نظام بحال کر دیں گے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.