تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام:فورسزکی جلوس جنازہ پرفائرنگ،چارافرادہلاک

جنگ نیوز -
دمشق ... شام میں سیکیورٹی فورسزکی جلوس جنازہ پرفائرنگ سے چار افرادہلاک ہوگئے۔شام کے شہرتالبیسے میں سیکیورٹی فورسزنے جلوس جنازہ پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چارافرادجاں بحق اورپچاس زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو ٹیلے فون پربتایا کہ گزشتہ روز مظاہرے میں ہلاک ہونے والے شخص کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔جس پراندھادھند فائرنگ کی گئی۔ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.