تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی ہاکی ٹیمکوواسع جلیل اورمحمدفاروق کی مبارکباد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرواسع جلیل اورسیکریٹری محمدفاروق خان نے انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنانمنٹ میں کراچی ہاکی ٹیم کی شاندارکامیابی پرہاکی ٹیم کے کپتان رضوان خان سمیت تمام کھلاڑیوں کومبارکبادپیش کی ہے ۔ ایک بیان میں واسع جلیل اور محمد فاروق نے کہاکہ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنانمنٹ میں کراچی ہاکی ٹیم اورلاڑکانہ ٹیم کے درمیان فائنل میچ میں کراچی ہاکی ٹیم کی چارگول سے شاندارفتح حاصل کرلی جس پرٹیم کے کپتان رضوان خان سمیت تمام کھلاڑی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے 4-0سے کامیابی حاصل کرنے پرکراچی ہاکی ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔واضح رہے کہ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنانمنٹ میں سندھ کے تمام ڈسٹرکٹس کی ہاکی ٹیموں نے حصہ لیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.