29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان: بارکھان میں لیبرکیمپ پر فائرنگ،2 مزدورجاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ ... بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیبرکیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بارکھان سے پیر شاہ محمد کے لیے زیرتعمیر سڑک پر لاٹھی بر، کے مقام پر مزدوروں نے اپنا کیمپ قائم کیا تھا ، رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے کیمپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو مزدور محمد بخش اور ساجد موقع پر جاں بحق اور تین مزدور حمید،جان خان اور رب نواز زخمی ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔