29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا، کئی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی،39افراد ہلاک
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکاکی کئی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچارکھی ہے۔متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔دولاکھ افرادافراد بجلی کے بغیررہنے پرمجبورہیں۔مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعدادانتالیس ہوگئی۔امریکا کی جنوبی ریاستیں تین روزسے گردبادکے شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ایک کے بعد ایک تیزہواکاجھکڑشہروں اورقصبات میں بڑی تباہی کاسبب بن رہاہے۔شمالی کیرولینا میں اب تک بائیس افرادہلاک اوراسی سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔بڑے پیمانے پرمالی نقصان بھی ہوا ہے۔سیکڑوں مکانوں اورعمارتوں کونقصان پہنچا جن میں سے چالیس مکمل طورپرتباہ ہوگئے۔جبکہ آندھی نے بجلی کے نظام کوبھی متاثر کیاہے اور پندرہ کاؤنٹیز میں دولاکھ افراد بجلی کے بغیررہنے پرمجبورہیں۔ جس کے بعدریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔البامااورآرکنساس میں سات، سات ، مسسی سپی میں ایک اوراوکلاہوما میں مختلف حادثات میں دوافرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔