تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جنوبی چین میں طوفان سے 17افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ… چین کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔گوانگ ڈانگ صوبے میں مسلسل بارشوں اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں فوشان،ڈانگ گوانگ اور ژاؤکیونگ شامل ہیں۔ان علاقوں میں 17 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 118 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور متعدد جگہوں پر درخت گرنے سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.