تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،ماڑی پور میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک،3فرار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مسلح ملزمان گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد سے نقدی اور موبائل فون لوٹ رہے تھے اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.