تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق،4زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں سپرہائی وے پرمنی بس الٹ گئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج ٹریفک حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر سلطان آباد کے قریبتیز رفتاری کے دوران دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 28 سالہ پرویز علی ہلاک جبکہ عبداللہ اور عبدالرحمان زخمی ہوگئے۔ منگھو پیر میں ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مہاجر کیمپ نمبر دو میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ سپرہائی وے پر احسن آباد کے قریب منی بس الٹ جانے سے کنڈیکٹر فرحان اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ماری پور روڈ پر کوچ کی ٹکر سے جلیل نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.