تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی پی ایل: دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کوچی ٹسکرز کیرالہ سے ہوگا

جنگ نیوز -
کوچی …آئی پی ایل میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائیگا،کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کوچی ٹسکرز کیرالہ کا مقابلہ دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائیگا جس میں مہندرا دھونی کی چنئی سپرکنگز کو مد مقابل حریف کوچی ٹسکرز پر برتری حاصل ہے۔فیورٹ سمجھی جانیوالی ٹیم تین میچز میں دو کامیابیوں کے بعد چوتھے نمبر پر ہے لیکن اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے اسے مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ آئی پی ایل کاچوتھا ایڈیشن ابتدا سے ہی واضح کر رہا ہے کہ جیت کا تاج سر پر قائم رکھنا آسان نہیں ہوگا۔مہیلا جے وردھنے کی ٹیم کوچی ٹسکرز کیرالہ تین میچز میں ایک فتح کے بعد آٹھویں نمبر پر ہے،ٹورنامنٹ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز چار میچوں میں تین کامیابیوں کے بعد6پوائنٹس کی بدولت سرفہرست پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.