تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کھیل ہی کھیل میں دریائی بچھڑے نے کتے کو جھانپڑرسید کردیا

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…کتے کی نفسیات اور رویے کی پیش گوئی کرنا انتہائی مشکل ترین کام ہے کبھی خونخوار تو کبھی انتہائی وفاداراور محبت کرنے والا،کبھی اپنے سے طاقتور جانور سے لڑنے بھڑنے کو تیار تو کبھی کمزور جانور سے مار کھاکر بھی خاموش۔آج ہم آپ کو ایک خاموش طبع کتے سے ملواتے ہیں جو دریائی بچھڑے سے کھیل ہی کھیل میں تھپڑ کھانے پر بھی خوش نظر آرہا ہے۔یہ منظر کسی اینیمیٹڈ فلم کا نہیں بلکہ حقیقی ہے جہاں سمندر سے اپنے مالک کی گیند نکالنے جانے والے کتے کی جانب سے چھیڑ خانی پر دریائی بچھڑے نے اُسے جھانپڑ رسید کردیا۔دراصل بیچارا کتا اپنی مالکن کی گیند پانی سے نکالنے گیا تو اُسے دریائی بچھڑا کی جھلک نظر آئی اور وہ اُس کا قریب سے معائنہ کرنے جاپہنچا ،بس پھر کیا تھا دریائی بچھڑے نے کتے کو تھپڑ مار کر بناء گیند کے ہی پانی سے باہر بھگا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.