تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں10لاکھ افراد بے گھر ہوئے

جنگ نیوز -
پشاور…فارن ڈیسک… امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پاکستان میں ’عسکریت پسندوں ‘اور پاک فوج کے درمیان جاری لڑائی سے گزشتہ چار سالوں میں دس لاکھ افراد گھر چھوڑ جا چکے ہیں۔ وائٹ ہاوٴس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم 6 ہزارپاکستانی سیکورٹی فورسز کو 2011 کے آغاز میں مہمند ایجنسی میں عسکریت پسند گروپوں سے جان چھڑانے کے لئے روانہ کیا گیا تھا اور ان کی فضائی مدد بھی کی گئی تاہم ابھی تک انکی جدوجہد جاری ہے۔ رواں ماہ 5ہزار خاندانوں کے تقریباً40ہزار افراد مہمند ایجنسی سے اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔پاکستانی فوج بھارتی فوج کے خلاف پنجاب کے میدانی علاقوں پر روایتی جنگ لڑنے کے تربیت یافتہ ہے،اسے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی اختیار کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ اسی لییفورسز بھاری ہوائی حملوں پر انحصار کر رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔دوسری طرف 2001سے3ہزار فوجی اپنی جان کانذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.