تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دم مارودم: دیپکا کے آئٹم سونگ کی مقبولیت سے ابھیشیک بھی خائف

جنگ نیوز -
ممبئی … بالی ورلڈ میں ہیروز اور ہیروئنز کا ایک دوسرے سے خائف ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ۔ لیکن یہ بات حیران کن ہے کہ ابھیشیک بچن بھی اپنی آنیوالی فلم دم مارو دم میں اِن سیکیور نظر آتے ہیں۔خبر کچھ یوں ہے کہ ابھیشیک بچن اپنی آنیوالی دم مارو دم کی کامیابی کیلئے خاصے پرامید دکھائی دیتے ہیں اور فلم کی پروموشن میں جی جان سے مصروف ہیں ۔لیکن کیا کہئے کہ کسی نے ابھیشیک کو یہ بات کہہ دی کہ فلم میں دیپکا پڈوکون پر فلمایا جانیوالا آئٹم سونگ اصل میں فلم کی کامیابی کی وجہ بنے گا ۔ بس یہ سنتے ہی ابھیشیک نے فلم کے پروڈیوسر پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا کہ ان کے گانوں کو بھی فلم کے کے ٹریلر میں آگے رکھا جائے۔جب یہ خبر میڈیا تک پہنچی تو ابھیشک نے مسکراتے ہوئے خبر کی تردید بھی کرڈالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.