29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایران اور عرب ممالک میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے،ایرانی صدر
جنگ نیوز -
تہران … ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ا یران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے۔تہران میں سالانہ فوجی پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکا فرقوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان امریکا کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے مگراس کا یہ منصوبہ ناکام ہوجائیگا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا قابل اعتبار دوست نہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ امریکا نے اپنے دوستوں اور امریکا کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھی دھوکا دیا ہے۔ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران عالمی ممالک کا قریبی ساتھی ہے۔ اس سے قبل فوجی پریڈ میں ایرانی ساختہ میزائل اور جدید ترین جنگی سامان کی نمائش کی گئی۔جنگی سامان کے علاوہ ایرانی ساختہ جاسوس طیارے بھی اس نمائش کا حصہ تھے۔