29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بغداد: گرین زون میں 2کاربم دھماکے،9افراد ہلاک
جنگ نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون کے نزدیک2کار بم دھماکوں میں9افراد ہلاک ہوگئے۔عراقی وزارت داخلہ کے مطابق گرین زون کے نزدیک ایک پولیس چیک پوائنٹ پر دو کار بم دھماکے ہوئے ۔واقعہ میں عراقی فوج کے5 اہلکار سمیت9 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔اس علاقے میں غیر ملکی اداروں کے دفاتر سمیت متعدد ممالک کے سفارت خانے بھی موجود ہیں۔