29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: تابکاری کے اخراج کی پیمائش روبوٹ کی مدد حاصل کرلی گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان نے زلزلے اور سونامی سے شدید متاثرہ فوکوشیما نیو کلیئر پاور پلانٹ میں تابکاری کے اخراج کی پیمائش کیلئے روبوٹس کی مدد حاصل کر لی۔جوہری سلامتی کے حکام کاکہنا ہے کہ جاپان کے نیوکلیئر پلانٹ کی دو شدید متاثرہ ری ایکٹر کی اندرونی حالت انسانوں کے کام کرنے کیلئے دشوار ہے ناممکن نہیں۔فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ نمبر1 اور3 میں تابکاری کے اخراج کی پیمائش دو روبوٹس کے ذریعے کی گئی، جس میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ کارکنان مختصر دورانیہ کے لئے متاثرہ پلانٹ کے اندر جا کرپلانٹ سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔