29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سلام آباد:زین سکھیرا کی گرفتاری روکنے کا حکم کالعدم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق کنسلٹنٹ وزارت آئی ٹی زین سکھیرا کو گرفتاری سے روکنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں زین سکھیرا کی جعلی ڈگری پر ایف آئی آر کے اخراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد انور کاسی نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی چوہدری عبدالعزیز نے عدالت کو بتایا کہ سابق کنسلٹنٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی زین سکھیرا نے ٹرائل کورٹ سے25 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی کے ریکارڈ سے متعلق ملتان ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد کیس کی سماعت20 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔