تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:فارماسسٹ بھی مطالبات منوانے سڑکوں پر نکل آئے

جنگ نیوز -
لاہور…فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی سے جی پی او چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی میں یونیورسٹیز اور فارما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فارماسسٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ان کا کہنا تھا کہ فارماسسٹس کو ڈاکٹروں کے مساوی گریڈ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.