29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
جنگ نیوز -
پشاور…ڈرون حملوں کے خلاف خیبر پختون خوا اسمبلی نے متفقہ قرار داد منظور کر لی۔سوموار کو خیبرپختون خوا اسمبلی کے اجلاس میں سینئرصوبائی وزیربشیراحمد بلور نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پیش کی اور کہا کہ ڈرون حملے نہ صرف ملکی سالمیت کے خلاف ہیں بلکہ اس میں بے گناہ شہری مارے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عبدالاکبر خان،مسلم لیگ ق کی نگہت اورکزئی سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے قرارداد پر بحث کی۔ اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کو متفقہ طورپر منظورکرلیا گیا۔